اگلے پندرہ روز اہم، کورونا وائرس نہ پھیلا تو دم توڑ جائے گا: شیخ رشید احمد

Last Updated On 30 March,2020 08:27 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ اگر آئندہ پندرہ روز وبا نہ پھیلی تو دم توڑ دے گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشنز میں سات ہسپتال بنا دیئے ہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ریلوے نے 450 بیڈز کا انتظام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرفیو نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں تاہم اگلے پندرہ دن بڑے اہم ہیں۔ احتیاط کرنے والے قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان کورونا وبا کو شکست دے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے کور کمیٹی میں ہدایات دی، تاحکم ثانی مسافر ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ تاہم تمام فریٹ ٹرینیں پورے پاکستان میں چل رہی ہیں۔
 

Advertisement