وزیراعلیٰ سندھ سے چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9 رکنی اعلیٰ سطحیٰ وفد کی ملاقات

Last Updated On 08 April,2020 03:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سے چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9 رکنی اعلیٰ سطحیٰ وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا چین نے کورونا وائرس پر قابو پایا، جانی نقصان پر افسوس ہے، ہمیں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں، ہمیں آپ سے ریپڈ ٹیسٹنگ مشینری اور کٹس چاہئیں، ہمارے بہت ہی محدود وسائل ہیں، ہم 2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں۔

چینی وفد نے کہا کہ چین کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ وفد نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں کہ گھروں کی کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا بغیر علامت کے بھی کورونا وائرس کے مریض ظاہر ہوئے ہیں، جس پر چینی میڈیکل ٹیم نے کہا ایسے مریضوں کا بھی آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے، راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہئے، نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔
 

Advertisement