متحدہ عرب امارات: 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

Last Updated On 09 April,2020 08:44 am

دبئی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ ہوگئے۔ یہ افراد اب وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کر دی گئی ہے۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا کے باعث نوکریوں سے فارغ کر دئیے گئے ہیں جن کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیج دی جائے گی۔
 

Advertisement