پشاور: ہزار خوانی کے علاقے میں سرکاری سکول کھول دیا گیا

Last Updated On 13 April,2020 02:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں سرکاری سکول کی انتظامیہ نے پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، ہزار خوانی کے علاقے میں سرکاری سکول کھول دیا گیا، ویڈیو دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔

پشاور میں سرکاری پرائمری سکول کی انتظامیہ کے سکولوں کو بند کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں سرکاری سکول کو کھول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکول بچوں کے نتائج کے لئے کھولا گیا۔ موصول ہونے والی ویڈیو میں سکول کے باہر بچوں کا ہلہ گلہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول 31 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ آٹھویں جماعت تک تمام طلبہ کو پاس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

Advertisement