بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے معاونین خصوصی ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دیدیا

Last Updated On 13 April,2020 02:15 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی جام کمال کے معاونین خصوصی کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا، معاونین کو تمام مراعات واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے علی احمد کاکڑ ایڈووکیٹ کی درخواست پر وزیراعلی کے معاونین خصوصی کے تقرر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا جس کے تحت معاونین خصوصی ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام معاونین خصوصی کی تقرری بھی غیر آئینی قرار دے دی ہے۔

عدالت نے وزیراعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کو تنخواہوں کے علاوہ تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
 

Advertisement