پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

Last Updated On 16 April,2020 11:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہا۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، جہلم اور مری سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
 

Advertisement