'وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے'

Last Updated On 23 April,2020 11:58 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہ صیام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانےکا اہتمام کیا ہے، ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا، وبا کے اس دور میں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے نماز تراویح میں شریک ہو کر فیوض وبرکات سمیٹیں گے۔

 

Advertisement