کسی کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائیگا، سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس کی منظوری

Last Updated On 27 April,2020 02:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے دی، سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس گورنر کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے، سندھ کے تمام کمشنرز کو بھی خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دی گئی، خصوصی اختیارات دفعہ 144 کے تحت دئیے گئے۔

مجوزہ آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا، کرایہ داروں سے مقررہ سلیب کی ادائیگی موخر کی جائے گی، پانی، بجلی، گیس کے بل میں مختلف سلیب پر رعایت دی جائے گی۔
 

Advertisement