سندھ میں ٹائیگر فورس کے انتظامی معاملات گورنر عمران اسماعیل کو سونپنے کی تیاری

Last Updated On 19 May,2020 02:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں ٹائیگر فورس کے انتظامی معاملات گورنر عمران اسماعیل کو سونپنے کی تیاری کر لی گئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے چیف سیکرٹری سندھ کو حتمی مراسلہ بھجوا دیا۔

معاون خصوصی عثمان ڈٓار کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ میں رضا کارفورس متحرک کی جائے، صوبائی حکومت ٹائیگر فورس کو استعمال میں نہ لائی تو وفاقی سطح پر خود فیصلہ کریں گے۔

چیف سیکرٹری کو خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹائیگر فورس سے متعلق وفاقی حکومت کو واضح موقف سے جلد آگاہ کریں۔
 

Advertisement