پنجاب میں کاروبار کو 5 دن اجازت کیلئے تجاویز تیار، صرف 2 دن بندش کی سفارش

Last Updated On 01 June,2020 02:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی رابطہ کمیٹی میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار پنجاب کی سفارشات پیش کریں گے، پنجاب حکومت ہفتے میں 5 دن کاروبار 2 دن چھٹی کی تجویز پیش کرے گی۔

قومی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کے لئے پنجاب حکومت نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار قومی رابطہ کمیٹی کے سامنے پنجاب کی سفارشات پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارکس کو سیر کے مقصد کے لئے کھولنے کی تجویز پیش کی جائے گی، ریسٹورنٹس کو کھلی فضا میں مکمل، ان ڈور کی صورت میں سخت ایس او پیز کے ساتھ محدود کسمٹرز کے ساتھ اجازت کی تجویز دی جائے گی۔

صوبے کے بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے پنجاب 5 دن کاروبارکی اجازت اور ہفتہ، اتوار چھٹی کی سفارش کرے گا۔ اجلاس میں مزید اکانومی بیسڈ انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت کی سفارش بھی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ہوٹل انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت کی بھی تجویز دے گا۔
 

Advertisement