عوام کو 70 روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر

Last Updated On 11 June,2020 11:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اسٹے آرڈر ہماری راہ میں رکاوٹ ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ انتظار کیے بغیر اپیل میں جائیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ کا کہنا تھا کہ شوگرانڈسٹری میں اصلاحات کا مقصد شفاف کاروباراورسرمایہ دارجائزمنافع کمائے، ہم اصلاحات پربڑی تیزی کے ساتھ کام کرنے جارہے تھے۔ شوگرملزایسوسی ایشن کی جانب سے اسٹے آرڈرہماری راہ رکاوٹ کے طورپرکھڑا کردیا گیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کوعدالت میں بھرپور دفاع کی ہدایت دی ہے، اگلی تاریخ کا انتظارکیے بغیر اپیل میں جائیں گے، سمجھتے ہیں انتظامیہ کو روکنے سے براہ راست صارف کا نقصان ہو رہا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عزم واضح ہے شوگر انڈسٹری کو ریفارمز کرنا ہے، سٹے آرڈرشوگرملزایسوسی ایشن کی طرف سے رکاوٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنایا جائے گا، شوگرکمیشن کی تمام فائنڈنگ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام ملز مالکان 70 روپے کلو میں چینی فروخت کریں گے۔ ملز مالکان صارف کو 70 روپے چینی پہنچائیں، صارف کواب سترروپے چینی ملنی چاہیے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ آج یہ واضح ہوگیا شوگرکمیشن کی قیمت کے حوالے سے فائنڈنگ کی تصدیق ہوگئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مل مالکان نے شوگرکی زیادہ قیمت کا اعتراف کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگرکمیشن رپورٹ کی روشنی میں عملدرآمد روکا ہے۔
 

Advertisement