کورونا تجربات شئیرکرنے کی پیشکش پر بھارتی منفی ردعمل افسوسناک ہے، دفتر خارجہ

Last Updated On 12 June,2020 01:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق کامیاب تجربات شیئر کرنے کی پیش کش کی تھی جس پر بھارت کی جانب سے منفی ردعمل افسوس ناک ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کے ڈائریکٹ کیش ٹرانسفر کے اقدام کو سراہا، عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے قومی تجربات شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے کامیاب تجربات شیئر کرنے کی پیش کش کی تھی جن کا مقصد سارک ممالک سے قومی تجربات کا تبادلہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پیشکشن پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا منفی بیان غیرپیشہ ورانہ اور ان کی قیادت کے موقف کی نفی ہے۔ بھارت کے کورونا کے خلاف علاقائی سلامتی کے معاملے پر منفی رد عمل پر افسوس ہے۔
 

Advertisement