عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے: وزیراعظم

Last Updated On 26 June,2020 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین، بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے۔

 وزیراعظم عمران خان نے تشدد کے شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو پلیٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکے اور ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کی گئی۔

 عمران خان نے کہا مودی کی ہندوتوا حکومت کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے، عالمی برادری کی انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی اور مظالم پر خاموشی نا قابل قبول ہے۔

Advertisement