پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Last Updated On 27 June,2020 10:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت میں درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

 خیال رہے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ کر دیا جس کے بعد قیمت 100 روپے 10 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا کر کے 101 روپے 46 پیسے فی لٹر کر دیا۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد اس کی قیمت 59 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 17 روپے 84 پیسے مہنگا کر کے 55 روپے 98 پیسے فی لٹر کا کر دیا گیا ہے۔

Advertisement