بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئےدہشتگردی کرا رہا ہے، وزیر خارجہ

Last Updated On 01 July,2020 04:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت مسلسل کوشش کرتا چلا آ رہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو۔ انہوں نے کہا بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی متاثر کر رہا ہے، اس حوالے سے وہ امریکی نمائندہ خصوصی کو بھی بھارت کی ان مذموم کوششوں سے متعلق بتا چکے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا سٹاک ایکسچینج پر حملے میں دہشت گرد لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، پاکستانی جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا، بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کرا رہا ہے، بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کے واقعات چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر پر عالمی توجہ بڑھنے پر بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔
 

Advertisement