صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد

Last Updated On 04 July,2020 09:02 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایف بی آر نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے بیٹے ہارون رشید کی بوتیک کا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا، ہارون گارمنٹس صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ہارون گارمنٹس کے ٹیکس معاملات کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلات جمع کیں، میاں محمود الرشید نے سال 2014 کے گوشوارے میں 10 کروڑ روپے کیپٹل گین ظاہر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کو انکم ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔
 

Advertisement