وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا تمام بلڈ بینکس کی انسپکشن کا حکم

Last Updated On 04 July,2020 02:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے تمام بلڈ بینکس کی انسپکشن کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خون کے غلط انتقال کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کی جائیگی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی کو باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کیا جا رہا ہے، تمام اضلاع میں بلڈ بینکس کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ فوکل پرسنز اور ڈسٹرکٹ بلڈ انسپکٹرز تعینات کئے جائینگے۔

 

Advertisement