’سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے جعلی امتحانات شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے‘

Last Updated On 04 July,2020 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے جعلی امتحانات شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ نے اپنے دور میں پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کی۔ موصوف کی اپنی ایئر لائن منافع میں جبکہ سرکاری ایئر لائن خسارے میں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر ذاتی کاروباروں کو ترجیح دی گئی، جعلی لائسنسوں کا دفاع ظاہر کرتا ہے کہ یہ معاملہ بھی انکی کرپشن پر ختم ہوگا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے جعلی امتحانات شاہد خاقان کے زمانے میں پاس کئے گئے۔ ہم نے اس معاملے کو شفافیت سے عوام کے سامنے رکھا۔ جعلی کمپنیاں، فرنٹ مین، جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ آپکا (شاہد خاقان) خاصا ہے۔
 

Advertisement