'عزیز بلوچ جے آئی ٹی: تھوڑی سی کھوج لگانے سے بہت سے ثبوت مل جائیں گے'

Last Updated On 08 July,2020 03:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ تھوڑی سی کھوج لگانے سے بہت سے ثبوت مل جائیں گے، نبیل گبول بھی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر پولیس کے دستخط کرنے سے انکار کی تصدیق کرچکے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے لاتعلقی کا موقف کمزور ہے، علی زیدی نے ثبوت کے طور پر جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کیں، اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لے، سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔
 

Advertisement