وزرا، مشیر اور بیورو کریسی کام کرے ورنہ گھر جائے: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 10 July,2020 02:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے وفاقی و زراء کو آخری وارننگ دے دی۔ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، کارکردگی دکھانا ہوگی، ناکامی پر حکومتی عہدیداروں کو گھر کی راہ لینا ہوگی۔

 وزیراعظم عمران خان نے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو صاف بتا دیا کہ اب اجلاسوں میں صرف بریفنگز سے کام نہیں چلے گا، حکومتی فیصلوں پر عملی اقدامات کا خود جائزہ لوں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سرکاری محکموں اور وزارتوں کی بریفنگز کی روشنی میں وزراء اور سیکرٹریز سے عملی ا قدامات سے متعلق باز پرس بھی شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سر زنش بھی کی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی کابینہ اور افسر شاہی کو بھی اب کارکردگی کے ترازو میں تولہ جائے گا۔

 

Advertisement