کورونا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 46 ہزار 351 متاثر

Last Updated On 11 July,2020 09:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 123 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 85 ہزار 991، سندھ میں ایک لاکھ 2 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630، اسلام آباد میں 13 ہزار 927 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 15 لاکھ 38 ہزار 427 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 569 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 53 ہزار 134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 123 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 985، سندھ میں ایک ہزار 713، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 74، اسلام آباد میں 147، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اور آزاد کشمیر میں 42 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


 

Advertisement