کشمیری عوام کا عزم اور پاکستان کیساتھ قریبی رشتہ مستحکم ہے، وزیر خارجہ

Last Updated On 19 July,2020 04:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں تک بھارتی تسلط کے باوجود کشمیری عوام کا عزم اور پاکستان کے ساتھ قریبی رشتے پہلے کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں۔

تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اتوار کو یوم الحاق پاکستان کے موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1947ء میں اس دن جموں و کشمیر کے حقیقی نمائندوں نے پاکستان سے الحاق کے لئے ایک تاریخی قرار داد منظور کی تھی۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی دہائیوں تک بھارتی تسلط کے باوجود کشمیری عوام کا عزم اور پاکستان کے ساتھ قریبی رشتے پہلے کی طرح مظبوط اور مستحکم ہیں۔

 

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کی آزادی کے لئے ان کی منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
 

Advertisement