نارووال اسپورٹس سٹی کیس، احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ ہو سکا

Last Updated On 20 July,2020 02:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کیخلاف کیس کا ریفرنس آج بھی دائر نہ ہو سکا، عدالت نے مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، نیب آج پھراحسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کا ریفرنس دائر نہ کرسکا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نارووال سپورٹس سٹی کا ریفرنس کہاں ہے، نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کرپشن ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھجوا دیا ہے، عدالت ریفرنس دائرکرنے کیلئے مزید مہلت دے۔

عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت سے قبل ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔