امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا اجتماعی قربانی کے مراکز کا دورہ

Last Updated On 02 August,2020 03:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہر میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے قربانی کی کھالیں عطیہ کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں حافظ نعیم الرحمان کا جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھالوں کی قیمتیں اگرچہ کم ہیں لیکن الخدمت انہی سے آمدنی پیدا کرکے مستحقین کی مدد کرتے ہیں۔ الخدمت اور جماعت اسلامی کے تحت بے شمار پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ الخدمت کے تحت بہت جلد روزگار مہیا کرنے کیلئے آسان قسطیں بھی دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا شہری حکومت کی طرف سے صفائی کا نظام جوں کا توں ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی میں 3 اوور برج بنائے جس کی ڈیزائننگ پر سوالیہ نشان ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی سے لینا جانتی ہے لیکن کراچی کو کچھ نہیں دیتی۔
 

Advertisement