پیر کے روز بالائی پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 02 August,2020 04:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختو نخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، مشر قی بلوچستان اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش لاہور 31، حافظ آباد 15، گوجرانوالہ 05، منڈی بہاء الدین 04، نارووال 02، منگلہ 01، ژوب، خضدار 05، پسنی 01، راولاکوٹ 03، گڑھی دوپٹہ، پانجیرا 01 اور کالام میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی 45، دادو 44، روہری، سکھر اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement