وزیراعظم عمران خان کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، اجلاس میں شریک ہوئے

Last Updated On 05 August,2020 02:21 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان یوم استحصال کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچے اور خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

یوم استحصال کشمیر کےموقع پر وزیراعظم عمران خان کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے استقبال کیا۔ اسمبلی اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد نعت پڑھی گئی جس کے بعد شہدائے کشمیر کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کرتے ہیں، 5 اگست کے بھارتی اقدام کی پوری دنیا نےمذمت کی ہے۔ رکن اسمبلی حسن ابراہیم نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کیا، کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت کوئی نہیں چھین سکتا۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے موثر طریقے سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر کیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کا مسئلہ درپیش ہے۔ جہاد کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا اور کوئی حل نہیں، جہاد سفارتی ہو یا کسی اور طریقے کا مگر جہاد سے ہی یہ معاملہ انجام کو پہنچے گا۔

 

Advertisement