مسلسل بارشیں: راول ڈیم بھرگیا، انتظامیہ نے سپیل ویز کھول دئیے

Published On 31 August,2020 12:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد کو پہنچنے کے بعد انتظامیہ نے سپل ویز کھول دیئے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔ جب کہ پانی کی سطح 1751.90 فٹ پر پہنچنے کے بعد سپل ویز کھولے گئے۔ ڈیم سے 6000 کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔ سپل ویز چند گھنٹے کھلے رہیں گے، انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو پیشگی اطلاع کر دی گئی ہے۔

 

Advertisement