پنجاب کے دیہی علاقوں سے 9574 کورونا ٹیسٹ، صرف 3 پازیٹو کیس سامنے آگئے

Published On 09 September,2020 04:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہو گئی، حکومتی رپورٹ کے مطابق ہزاروں ٹیسٹ کئے گئے تاہم ان میں سے صرف 3 مثبت آئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے دیہی علاقوں سے 9574 رینڈم ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف صرف 3 پازیٹو کیس سامنے آئے۔ ان میں سے پاکپتن کے دیہی علاقوں میں 2 اور لودھراں سے ایک کیس پازیٹو رپورٹ ہوا۔

ان میں سے 8361 کیس نیگٹو آئے جبکہ 1210 رینڈم ٹیسٹس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔ خوشاب کے دیہی علاقوں میں 765، نارووال میں 828، چکوال میں 365، چنیوٹ میں 448 ٹیسٹ کیے گئے مگر سب نیگٹو رہے۔

پاکپتن میں 562 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف دو کیس پازیٹو رپورٹ ہوئے۔ لودھراں میں 897 ٹیسٹ کیے گئے، ان میں سے ایک کیس پازیٹو رپورٹ ہوا۔

گوجرانوالہ میں 777، خانیوال میں 2546 اور گجرات میں 1648 ٹیسٹ کیے گئے جو سب نیگٹو رہے۔ اس کے علاوہ لیہ میں 728 رینڈم ٹیسٹ کیے گئے مگر کوئی پازیٹو نہیں آیا۔ یہ ٹیسٹ عیدالاضحی کے بعد کیے گئے تھے۔
 

Advertisement