طلال چودھری پر خاتون ایم این اے کی رہائشگاہ کے قریب تشدد،ہسپتال منتقل

Published On 26 September,2020 04:24 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے طلال چودھری پر تشدد کا معاملے پر دنیا نیوز اندرونی کہانی سامنے لے آیا ہے، مسلم لیگ ن کی رکن پارلیمنٹ عائشہ رجب بلوچ اور طلال چودھری میں جھگڑا ہوا۔

ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو صبح 3 بجے عبداللہ گارڈن ٹائون فیصل آباد سے طلال چودھری نے پولیس کو مدد کےلئے 15 پر کال کی، چوکی نمبر 208 کی ٹیم کال پر فوری ایکشن کےلئے روانہ ہی ہوئی کہ ساتھ ہی عائشہ رجب بلوچ نے 15 پر کال کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ بلوچ نے پولیس کو فون پر کہا کہ میرے گھر کے باہر کچھ مشکوک لوگ ہیں اور میں خطرہ محسوس کررہے ہوں، کچھ ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

اس موقع پر ن لیگ کے دیگر کارکن اور رہنما عرفان نعمان بھی وہاں پہنچ چکے تھے، پولیس کچھ دیر میں پہنچی تو دیکھا سائیڈ پر طلال چودھری زخمی حالت میں پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طلال چودھری کا خاتون ایم این اے کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے: شہباز گل

زرائع کے مطابق طلال چودھری کو کسی نے مارا جس سے کندھا ٹوٹ گیا اور دونوں بازروں فیکچر ہوئے، پولیس طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے درمیان پہلے اچھے تعلقات بھی رہے، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تو بڑھتی چلی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ن لیگی ایم این اے طلال چودھری کو زخمی حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے حوالے سے سابق لیگی ایم این اے کا کہنا تھا کہ میرا بازو فریکچر ہو گیا، مجھے انہوں نے تنظیم سازی کے لیے بلایا تھا، انہوں نے میرا موبائل فون پکڑ کر ویڈیو بنا لی۔

واقعے کے بعد خاتون ایم این اے کے گھر کے باہرسکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

دوسری طرف  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اوروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما طلال چودھری کا معزز خاتون ایم این اے کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ حکومت ایکشن لے گی اور خاتون کی ہر صورت حفاظت کرے گی۔

طلال چودھری اور لیگی خاتون کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے لکھا کہ سابق ایم این طلال چودھری کی معزز خاتون معزز خاتون ایم این اے کو ہراس کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے۔ اس واقعہ پر سخت ایکشن لیں گے اور غنڈہ گردی سے ہر صورت خاتون کی حفاظت کریں گے۔ فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے اور معزز رکن اسمبلی کہ گھر پر پولیس سیکورٹی تعینات کریں اور قانونی کاروائی کریں۔

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے۔ طلال چودھری مریم صفدر کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ طلال کی یہ حرکت مریم صفدر اور تمام مسلم لیگ ن کے لئیے قابل شرم حرکت ہے۔ ماضی میں بھی خواجہ آصف ہوں یا طلال چوہدری، خواتین بارے یہ نازیبا کلمات کہتے رہے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، وہ ہراساں ہونے والی خاتون پر پریشر ڈال کر طلال کہ حق میں بیان دلوانے کی بجائے خاتون کا ساتھ دینا چاہئے ، طلال کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنا چاہئے۔ میری انفارمیشن کے مطابق خاتون کو پریشرائز کر کے طلال کہ حق میں بیان دلوایا جا رہا ہے۔

Advertisement