پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی ہوگیا

Published On 02 October,2020 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی ہوگیا، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اب کل 3 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا آج ہونے والا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کیا گیا، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج سہ پہر تین بجے وڈیو لنک کے ذریعے ہونا تھا، تاہم مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے سے کشمیر کے دورہ پر ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کے باعث وڈیو لنک پر آنا ممکن نہیں تھا۔

محمود خان اچکزئی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھی کوریج ایریا سے باہر ہونے کے باعث ان سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا، اس لئے اب یہ اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں میاں نواز شریف بھی لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
 

Advertisement