لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیگی قائد اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں، اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا، نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔ دو سوال وہیں کھڑے ہیں؛ اثاثے کیسے بنائے؟ پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟
نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔ اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں،اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔ دو سوال وہیں کھڑے ہیں؛اثاثے کیسے بنائے؟پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 3, 2020