2018ء الیکشن: دھاندلی کے الزامات لگانے میں پی ٹی آئی سرفہرست

Published On 05 October,2020 05:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سرفہرست رہی۔

تفصیلات کے مطابق 2018ء کے انتخابات کے حوالے سے دھاندلی سے متعلق نئے دلچسپ اعداد و شمار دنیا نیوز نے حاصل کر لیے۔

دنیا نیوز کو حاصل اعداد و شمار کے مطابق دھاندلی کی شکایات لگانے والوں میں پی ٹی آئی سرفہرست ہے، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر رہیں۔ الیکشن کمیشن میں مجموعی طور پر 299انتخابی عذرداریاں دائر ہوئیں۔

دھاندلی کی سب سے زیادہ شکایات حکمران جماعت پی ٹی آئی نے دائر کیں، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 23حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 53 حلقوں دھاندلی کی شکایت کی۔

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے 15 صوبائی اسمبلیوں کے 28 حلقوں پر درخواست دائر کی،

پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے 9 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 20 حلقوں کے حوالے سے شکایت کی۔

دیگر سیاسی اور آزاد امیدواروں نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے لیے 151 شکایات کیں۔ الیکشن ٹریبونلز نے 210 دس حلقوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلے سنادیئے۔
 

Advertisement