کورونا وائرس کا خطرہ پاکستان میں بدستور موجود، مزید 14 افراد جاں بحق

Published On 20 October,2020 05:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، حالیہ اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 461 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 950 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 اموات ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، ?گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 760، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 708، بلوچستان میں 15 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ 48 ہزار 527 افراد متاثر اور 11 لاکھ 22 ہزار 992 ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 53 ہزار 352 ہو گئی ہے اور 91 لاکھ 72 ہزار 183 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 222 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 56 ہزار 653 ہو گئی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 75 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

سپین میں 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار 992 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 716 اموات ہوئی ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 29 ہزار 102 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں 8 لاکھ 70 ہزار 876 افراد متاثر اور 33 ہزار 820 ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بنا جب 24 گھنٹے کے دوران دنیا میں 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
 

 

Advertisement