دنیا میڈیا گروپ کے سی ای او میاں عامر محمود پی بی اے کے صدر منتخب

Published On 31 October,2020 04:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا میڈیا گروپ کے سی ای او میاں عامر محمود چیئر مین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے صدر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نئے عہدیداروں کا انتخاب کر لیا گیا، دنیا میڈیا گروپ کے سی ای او میاں عامر محمود کو صدر منتخب کر لیا گیا، اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال سینئر وائس چیئر مین بن گئے۔

جیو نیوز کے میر ابراہیم رحمان وائس چیئر مین منتخب کر لیے گئے، ڈان ٹی وی کے شکیل مسعود جنرل سیکرٹری بن گئے۔ آج ٹی وی کے احمد زبیری جوائنٹ سیکرٹری جبکہ کے ٹی این کے اطہر قاضی فنانس سیکرٹری بنے۔
 

Advertisement