آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثناءاللہ 10 نومبر کو طلب

Published On 03 November,2020 02:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو 10 نومبر کو طلب کر لیا، رانا ثنا کو تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو 10 نومبر دوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔ نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم رانا ثناءاللہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ زرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کو تمام متعلقہ ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ رانا ثناءاللہ اس سے قبل 10ستمبر کو نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے نامکمل دستاویزات فراہم کی تھیں، رانا ثناءاللہ کی فیصل آباد اور کلرکہار میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔ نیب رانا ثنا اللہ کے ساتھ ساتھ ان کے داماد اور اہل خانہ کے خلاف بھی اثاثہ جات کی تحقیقات کر رہا یے۔
 

Advertisement