مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا

Published On 10 November,2020 12:14 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) کشمیر میں بھارت کی بربریت نہ رک سکی، قابض فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے، بھارتی فورسز نے شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا، واقعے کے بعد علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بھارتی فوج کے مظالم پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، رکاوٹیں توڑ کر گھروں سے نکل آئے اور قابض فوج کو کشمیر چھوڑ کر اپنے ملک جانے سے متعلق نعرے بازی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر مودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر نافذ کیا گیا لاک ڈاون ایک برس سے زائد عرصے سے جاری ہے، کشمیریوں کو کھانے پینے سمیت ضروریات زندگی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Advertisement