ان ڈور ہال میں شادی تقریب پر پابندی کیخلاف کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی او سی کو نوٹس جاری

Published On 12 November,2020 12:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان ڈور ہال میں شادی تقریب پر پابندی کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر این سی او سی کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے این سی او سی کا مجاز افسر 18 نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان ڈور ہال میں شادی تقریب پر پابندی کے خلاف سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ مارکیز پر تو پابندی لیکن حکومت خود بڑے بڑے جلسے کر رہی ہے، حافظ آباد، گلگت مختلف جگہوں پر حکومت اپوزیش کے جلسے جاری ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے ادھر پابندی لگائی اور خود بڑے جلسے کر رہی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر کسی شادی میں کورونا پھیل جائے تو عدالت اس کی ذمہ داری نہیں لے سکتی، مارکیز سے متعلق حکومت کا دہرا معیار کیوں ہے وضاحت کریں، حکومت سے یہ ضرور پوچھ لیتے ہیں کہ مارکیز کیساتھ امتیازی سلوک کیوں رکھا جا رہا ہے۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے 18 نومبر تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
 

Advertisement