کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے نکل آئے

Published On 14 November,2020 09:08 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر بتائی گئی ہے اور مرکز کوئٹہ سے 58 کلومیٹر دور کوہ مہردار اور ہرنائی قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، پشین، دکی ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بھی علاقے میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
 

Advertisement