'سیاسی فائدے کیلئے انسانی جانوں سے کھیلنا مفاد پرست ٹولے کی ذہنیت بے نقاب کرتا ہے'

Published On 22 November,2020 12:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ کورونا کے شدید خطرات میں عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا سیاسی سفاکی اور ظلم ہے۔ معمولی سیاسی فائدے کیلئے بے گناہ انسانوں اور کارکنان کی زندگیوں سے کھیلنا مفاد پرست سیاسی ٹولے کی ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کے شدید خطرات میں عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا سیاسی سفاکی اور ظلم ہے۔ معمولی سیاسی فائدے کیلئے بے گناہ انسانوں اور کارکنان کی زندگیوں سے کھیلنا مفاد پرست سیاسی ٹولے کی ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملکی اداروں کو بدنام اور معیشت تباہ کرنے والے مجرم اب عوام کی صحت اور روزگار کے درپے ہیں۔ یہ اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے عوامی صحت اور روزگار دونوں متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کورونا سے عوام حساب لیں گے۔ عدالتی احکامات کے بعد جلسوں کا انعقاد قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیمرا کو ایسی غیر قانونی اور عوام کی صحت کے لیے خطرناک سرگرمی کو نشر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ عوام کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
 

Advertisement