پشاور ہائیکورٹ نے آٹے کی قیمت اور کوالٹی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

Published On 26 November,2020 03:38 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو مارکیٹ میں آٹے کی قیمت اور کوالٹی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس محمد ناصر محفوظ نے کی، ڈپٹی کمشنر کے نمائندے اور اے اے جی عدالت میں پیش ہوئے، قائم مقام چیف جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ 20 کلو آٹے کی مارکیٹ میں کیا قیمت ہے۔

ڈپٹی کمشنرکے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ 60 روپے میں پشاور کے 1700 پوائنٹس پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ یہ کس ملک کی بات کر رہے ہیں۔ اے اے جی نے عدالت کو بتایا کہ یہ سرکاری آٹا ہے، پرائیویٹ نہیں ہے۔ عدالت نے نمائندہ منتخب کرکے مارکیٹ سروے کرنے کی ہدایت کی جبکہ مارکیٹ میں قیمت اور کوالٹی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
 

Advertisement