وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Published On 02 December,2020 09:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خوف کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھے کورونا کی معمولی علامات کا سامنا ہے۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزارت کے امور اب گھر سے انجام دوں گا۔ انہوں نے عوام سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنا کوووڈ ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا۔ مراد علی شاہ نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے صحتیابی بارے عوام کو آگاہ کیا۔

 

Advertisement