پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ ناکام، اپوزیشن جماعتوں کو ڈوب مرنا چاہیے: فیاض الحسن چوہان

Published On 13 December,2020 06:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ان کا بیانیہ مسترد کر دیا، اپوزیشن رہنماؤں کو ڈوب مرنا چاہیے۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام صرف پاکستان کے بیانیے کے ساتھ جڑے ہیں۔ لاہوریوں نے مودی اور اجیت ڈوول کے بیانیے کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے جلسے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جب جلسہ کیا تھا تب پارک نہیں بنا تھا۔ 67 ہزار کرسیوں کی تعداد شہباز شریف حکومت نے خود بتائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اس سے زیادہ فلاپ جلسہ پہلے نہیں دیکھا۔ یہ شکر کریں کہ اندھیرا ہو گیا، ان کی عزت بچ گئی ہے۔ آج کے بعد ان کو اسلام آباد جانے کے بجائے زمین کے اندر چلا جانا چاہیے۔ اربوں روپیہ لگا کر گیارہ پارٹیاں مینار پاکستان نہیں بھر سکیں۔ اس جلسے پر ان کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔
 

Advertisement