کاروباری طبقے کو نیب سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، چیئرمین جاوید اقبال

Published On 15 December,2020 06:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے کیسز ایف بی آر کو ریفر کیے جا چکے ہیں۔ انڈر انوائسنگ کے مقدمات بھی ایف بی آر کو بھیجے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے وفد نے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں کاروباری طبقے کے خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے کیسز ایف بی آر کو ریفر کیے جا چکے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انڈر انوائسنگ کے مقدمات بھی ایف بی آر کو بھیجے جائیں گے۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے ملاقات میں کھل کر بات ہوئی اور بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو نیب سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے۔

 

Advertisement