اے پی ایس کے اندوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں: شاہ محمود قریشی

Published On 16 December,2020 09:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے اندوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، اس دن کو ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سانحہ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے پوری قوم کو یکجا کیا، پوری قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے، قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، انشااللہ معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دہشتگردی کی اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
 

Advertisement