نئے سال کا پہلا سورج نئی امیدوں، امنگوں اور خوشیوں کی نوید لیے طلوع ہوگیا

Published On 01 January,2021 09:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) نئے سال کا پہلا سورج نئی امیدوں، امنگوں اور خوشیوں کی نوید لیے طلوع ہوگیا۔ ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے دعائیں کی گئی۔

2021 کی آمد کا ملک بھر میں شاندار استقبال کیا گیا۔ لاہور میں کئی مقامات پر شاندار آتشبازی کی گئی، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، منچلے خوشی سے جھومتے رہے۔

کراچی میں سی ویو اور فائیو سٹار چورنگی پر دلچسپ نظاروں نے دل موہ لئے۔ اسلام آباد، فیصل آباد میں بھی نئے سال کو بھرپور ویلکم کہا گیا۔ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی سال نو کی آمد پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں سال نو کے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور میں 10 افراد جبکہ ملتان میں 20 منچلوں کو پکڑا گیا۔
 

Advertisement