ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں سے حق رائے دہی کا وعدہ پورا کیا جائے: شہریار آفریدی

Published On 05 January,2021 12:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ سے لیکر بلوچستان تک کشمیر کاز کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں سے حق رائے دہی کا وعدہ پورا کیا جائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دینا چاہیئے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد میں یوم حق خودارادیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ای یو ڈس انفولیب کے ذریعے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت 15 سال سے ہر فورم پر جھوٹ بولتا رہا، فاشسٹ مودی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے، مودی کی پالیسیوں سے تنگ بھارت میں آباد اقلیتیں آج قائداعظم کی حمایت کر رہی ہیں۔
 

Advertisement