اپوزیشن نےبجلی کےمعاملےمیں بھی جھوٹی خبریں پھیلائیں: فردوس عاشق اعوان

Published On 10 January,2021 02:22 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجلی کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت نےاقدامات کیے، پنجاب میں بجلی کی 9 ڈویژن میں سے 7 میں بجلی بحال ہو چکی، اپوزیشن نے بجلی کےمعاملےمیں بھی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

راولپنڈی میں میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈٓاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے چند گھنٹے میں چھوٹے شہروں اور دیہات میں بھی بجلی بحال کر دی جائیگی،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صوبے کے ہر شہر میں بجلی کی مکمل بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں،وہ رات گئے سے صبح تک صوبے میں بجلی کے حوالے سے صورتحال کو ذاتی طور پر مانیٹر کرتے رہے، انہوں نے کمشنرز اور آرپی اوز کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں ۔

وزیر اعلی کی معاون خصوصی نے کہا کہ عثمان بزدار مشکل میں ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں،عثمان بزدار اب بھی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، بجلی کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے ،عوام کو اس ضمن میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
 

Advertisement