اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی: شیخ رشید

Published On 15 January,2021 02:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی تاہم اجازت دینے کامطلب کھلی چھوٹ نہیں، امن وامان خراب کریں گےتوقانون حرکت میں آئےگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والےاستعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ڈی ایم کی قیادت سے ہمیں ڈر نہیں، مولانا فضل الرحمن 5 اوورزکا میچ کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے جیساکریں گے، ویسا بھریں گے۔ کوئی سیاستدان انتشار اور خلفشار نہیں چاہتا، ملک کیلئے آئین اور قانون کا احترام کریں۔
 

Advertisement