نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے، وزیراعظم

Published On 21 January,2021 06:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کے 15 دن میں اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سمندر پار پاکستانیوں کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

وزیراعظم کا لیٹر آف ایڈمنسٹریشن، وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے کہنا تھا کہ ضابطہ دیوانی میں اصلاحات کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لیے متعلقہ فریقوں کواعتماد میں لیا جائے۔ پیسے والے تو اپنے لیے آسانی ڈھونڈ لیتے ہیں، عام آدمی کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سزاؤں میں دیر کی وجہ سے بڑے بڑے کریمنلز بچ جاتے ہیں، جس وجہ سے معاشرے میں کرائم زیادہ ہے۔ کریمنل جسٹس سسٹم میں انصاف دینے میں دیر لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں۔ کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لائیں گے جو سب سے اہم ہے۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ قانون میں آسانیاں نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات آتی ہیں۔ ہر جگہ پر قبضہ گروپس ہیں۔ ہر جگہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیسے والے شخص کے لیے کوئی پرابلم نہیں ہوتی، اصل مسئلہ عام شہریوں کو ہوتا ہے، اب دو ہفتے کے بعد انھیں سرٹفیکیٹ مل جایا کرے گا۔
 

Advertisement