سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد نیازی کادورہ سعودی عرب ، کمانڈر رائل نیول فورسز سے ملاقات

Published On 22 January,2021 02:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےدورہ سعودی عرب کے دوران کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو سعودی بحریہ کے ہیڈکوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیاگیا، ان کو رائل سعودی نیول فورسز کے جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ نیول چیف نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی  ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 

Advertisement